• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو این مشن کی جانب سے افغان جیلوں میں تشدد کی شکایت

نیویارک (جنگ نیوز )اقوام متحدہ کے افغانستان مشن نے ایک بار پھر سرکاری جیلوں میں تشدد کی شکایت کی ہے۔ ایک تازہ رپورٹ کے مطابق اس مشن نے اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق کے ساتھ مل کر مختلف جیلوں میں بند سیکڑوں قیدیوں کے انٹرویو کیے، جن پر دہشت گردی یا سکیورٹی کے منافی جرائم کے الزام عائد کیے گئے ہیں جن قیدیوں کے انٹرویو کیے گئے ان میں سے تقریبا ایک تہائی نے اپنے قابل اعتماد موقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں تشدد اور ناروا سلوک کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

تازہ ترین