اے این پی رہنما میاں افتخار اور حید ر خان ہوتی کا کہنا ہے کہ عمران خان کو دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہوچکی۔
دونوں رہنماؤں نے کہا کہ ان ہاؤس تبدیلی کے لیے نمبرز پورے ہوئے تو بلاول کی تجویز کواجلاس میں زیر غور لایا جائے گا۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی کہتے ہیں پیپلز پارٹی نے تحریک عدم اعتماد پر ہوم ورک کیا ہے، تحریک عدم اعتماد پیش ہوئی تو دس بارہ ووٹ کی برتری مل سکتی ہے۔