• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم کا استعفے دینے کا مطالبہ کیسے تبدیل ہوا، راز کھولنا نہیں چاہتا، شاہ محمود

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی میں انکشاف کیا کہ پی ڈی ایم کا استعفے دینے کا مطالبہ راتوں رات کیسے تبدیل ہوا، راز کھولنا نہیں چاہتے ۔

شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے شور شرابے کے دوران کہا کہ سینیٹ الیکشن میں اوپن بیلٹ پر ہنگامے سے اپوزیشن بے نقاب ہوگئی، پی ٹی آئی کی حکومت آئینی ترمیم کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے اور انتخابات میں حصہ لینے کا موقع دینا چاہتی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ قومی اسمبلی میں جب مراد سعید بات کرنے کھڑے ہوتے ہیں تو اپوزیشن والے واک آؤٹ کر جاتے ہیں، یہ کوئی طریقہ نہیں اسمبلی کارروائی بلڈوز کرنے نہیں دیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو اسمبلی روایات کا خیال نہیں کوئی تمیز نہیں، اگر اپوزیشن بات کرنا چاہتی ہے تو بات سننا بھی ہوگی، یک طرفہ بحث جمہوری روایات کے برعکس ہے ۔

تازہ ترین