• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید کہتے ہیں کہ یہ استعفے نہیں لطیفے ہیں، یہ لوگ وزیرِ اعظم عمران خان سے این آر او چاہتے ہیں۔

’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید نے یہ بات کہی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان ان کو این آر او نہیں دیں گے، پچھلے سال بھی یہ لوگ لانگ مارچ کر چکے ہیں۔

سینیٹر فیصل جاوید کا مزید کہنا ہے کہ لانگ مارچ کے لیے ہم ان کو خوش آمدید کہتے ہیں، ان لوگوں کو اگر کنٹینر چاہیئے تو ہم دیں گے۔


انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ پی ڈی ایم 2020ء میں ہی ختم ہو گئی تھی، ان کے پاس اب ایک ہی راستہ ہے، وہ ہے تعمیری اپوزیشن کا۔

تازہ ترین