اسلام آباد / کوٹلی (نمائندہ جنگ/ نیوز ایجنسیز ) آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جائیگا ، پاکستان میں ایک منٹ خاموشی، دنیا بھر میں احتجاج ہوگا،ملک میں عام تعطیل ہوگی۔
صدر عارف علوی آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی سےخطاب کرینگے ،وزیراعظم عمران خان آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی جبکہ پی ڈی ایم ریاستی دارالحکومت مظفرآباد میں جلسہ کریگی جس سےمولانا فصل الرحمٰن ، بلاول بھٹو اور مریم نواز ے خطاب کرینگی۔
دن کا آغاز مساجد میں کشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی دعائوں سے ہوگا،ملک بھر میں صبح دس بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔
اسلام آباد، مظفر آباد، گلگت اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں یکجہتی واکس کا بھی انتظام کیا جائے گا۔
پاکستان اور آزاد کشمیر کو ملانے والے کوہالہ پل اور دوسرے اہم مقامات پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی ۔