• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائرنگ سے زخمی ہونے والاچوکیداردم توڑگیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ سول لائن کے علاقہ جھنڈاچیچی میں چارروزقبل نامعلوم ملزم کی فائرنگ سے زخمی ہونے والاچوکیداردم توڑگیا۔ عبداللہ خان 31جنوری کی رات سوابارہ بجے گلی نمبر 10 جھنڈا چیچی میں چوکیداری کررہاتھاکہ دو نوجوان لڑکوں نے اسے کراس کیا اس دوران ایک لڑکے سے اس کاکندھا لگ گیا جس پرگالم گلوچ کے بعدان کیآپس میں ہاتھا پائی ہوگئی توان میں سے ایک ملزم نے گلی میں پڑی اینٹ اسے ماری اوردوسرے ملزم نے پسٹل سے اس پر فائر کیا جو اسے پیٹ میں لگا ۔اسے بے نظیربھٹو ہسپتال میں داخل کرایاگیا تھاجہاں وہ جمعرات کی صبح دم توڑگیا۔
تازہ ترین