کوئٹہ (آن لائن )جمعیت علما اسلام (نظریاتی) پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستار چشتی مرکزی رہنماء مولانا سخی داد خوستی صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولوی رحمت اللہ حقانی حافظ حلیم شاہ حافظ محمداکرم نیاز نے ژوب میں معصوم بچے کے ساتھ زیادتی انتہاء شرمناک اور انسانیت سوز واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اس درندے کوسرعام پھانسی کا سزا دے ۔ ایسے درندہ صفت لوگ کسی ہمدردی کے مستحق نہیں انہوں نے کہا کہ ژوب پرامن شہر کے حالات کو منصوبے کی تحت خراب کیا جارہا ہے درندگی کی واقعات سے ملک جنگلستان کامنظر پیش کررہا ہے جنسی ہراسگی کی مسلسل واقعات کے مجرم قانون رٹ کوچیلنج کررہے ہیں۔انہوں کہا کہ جب تک اصل ملزموں کو سزا نہ دی جائے گی عوام میں بے چینی موجود رہیگی۔ انہوں نے شہیدعصمت اللہ کے والداورتمام سوگوارخاندان سے تعزیت کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ جمعیت نظریاتی ان کے غم میں برابرکی شریک ہے۔ انہوں نے چیف جسٹس پاکستان سپریم کورٹ وچیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ سےااس المناک واقعہ کا خصوصی نوٹس لینے واقعہ میں ملوث تمام مجرمان کوگرفتاراورخصوصی طورپراس واقعہ کے مجرم کوکفیردارتک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔