وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ فضل الرحمان نے پنڈی آنے کا کہا اور اب پنڈی کا رخ نہیں کر رہے، فضل الرحمان راولپنڈی آئیں انہیں دیسی گھی کا باداموں والا حلوہ کھلائیں گے۔
شیخ رشید کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں یو ٹرن کا طعنہ دینے والوں نے اباؤٹ ٹرن لے لیا ہے، چائے کی دعوت کے بعد پی ڈی ایم کا جلسہ مظفر آباد چلا گیاہے۔
انہوں نے کہا کہ آصف زرداری بہت بڑا گرو نکلا، زرداری نے اپنی ضمانت کنفرم کروالی ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ آج مریم نواز کو باہر جانے کی اجازت دے دیں پی ڈی ایم ختم ہوجائےگی۔