کوئٹہ ( نمائندہ جنگ) ایرانی قونصلیٹ میں گیزر پھٹنے سے دھماکہ ہوا ۔خوش قسمتی سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔ اس حوالے سے قونصل جنرل ایران حسن درویش وند نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ جمعہ کی صبح ایرانی قونصلیٹ کے اندر گیزر پھٹنے کی وجہ سے کم نوعیت کا دھماکہ ہوا گیزر کچن کے ساتھ نصب تھا جس جگہ دھماکہ ہوا وہاں تعمیرات کام جاری ہے جبکہ قونصلیٹ پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر پر عام تعطیل اور انقلاب ایران کی 42سالگرہ کے موقع پر بند تھا ۔