• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک لبیک کے امیر سعد رضوی سمیت 134رہنماؤں، کارکنوں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

لاہور (آصف محمود ) پنجاب حکومت نے تحریک لبیک پاکستان کے امیر حافظ محمد سعد رضوی سمیت 134رہنمائوں اور کارکنوں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کر دیئے ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے جاری احکامات نمبر SO(IS-I) 4/10/2020کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ فرقہ واریت کے علاوہ حکومت کے خلا ف جلسے جلوس اور احتجاج کر کے حکومت کو خوفزدہ اور مجبور کرنے میں ملوث ہے۔ تحریک لبیک کے تمام رہنمائوں اور کارکنوں کے نام انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997کے سیکشن 11-EE کے تحت 3سال کیلئے فورتھ شیڈول میں ڈالے گئے ہیں۔ تاہم محکمہ داخلہ پنجاب ان احکامات کو کسی وقت بھی واپس لے سکتا ہے۔

تازہ ترین