• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ سبی دھماکہ قابل مذمت ہے‘بلوچستان بارکونسل

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان بار کونسل نے کوئٹہ اور سبی میں بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت اور سکیورٹی ادارے عوام کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں بارکونسل کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کہ سبی اور کوئٹہ میں ہونے والے دھماکوں میں معصوم لوگ جاں بحق اور زخمی ہوئے ایسے واقعات میں ملوث عناصر انسانیت کے دشمن ہے حکومت اور سیکورٹی ادارے امن وامان کے نام پر بجٹ تو لیتے ہیں مگر امن وامان قائم رکھنے میں ناکام نظرآرہے ہیں اور یہ لوگ عوام کو جوابدہ ہے بیان میں غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدری کا اظہار اور زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی گئی ہے۔
تازہ ترین