مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے یومِ کشمیر کے موقع پر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی پروفائل پِکچر تبدیل کردی۔
گزشتہ روز یعنی 5 فروری کو ملک بھر میں یومِ کشمیر منایا گیا تھا، اس موقع پر ملک بھر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔
مقبوضہ کشمیر کی عوام سے اظہارِ یکجہتی کرنے کے لیے ملک کے مخلتف شہروں میں ریلیاں نکالی گئی تھیں جبکہ سیاسی شخصیات نے بھی اس دن کی مناسبت سے اپنے بیانات جاری کیے تھے۔
اس ضمن میں مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے بھی اپنے منفرد انداز میں مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
مریم نواز نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر موجود اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ کی پروفائل پیکچر تبدیل کردی ہے۔
اُنہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی پروفائل پیکچر تبدیل کرکے اپنی تصویر لگائی ہے جس میں اُن کے ہاتھ میں مقبوضہ کشمیر کا پرچم ہے۔
مسلم لیگ نون کی نائب صدر نے ٹوئٹر پر اپنی نیو پروفائل پیکچر شیئر کرتے ہوئے ہیش ٹیگ میں NewProfilePic لکھا۔
مریم نواز کی اس نئی پروفائل پیکچر کو ٹوئٹر صارفین کی جانب خوب سراہا جارہا ہے۔