• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برف سے بنی فیراری کار کی سوشل میڈیا پر دھوم

یورپ کے شمال میں واقع ملک لیتھوینیا میں برفباری سے لطف اندوز ہونے والے جوڑے نے برف کو تراش کر معروف کار فیراری کی ہُو بہو نقل تیار کر لی۔

لیتھوینیا کی پینیویزیس کاؤنٹی میں مسلسل ہونے والی برف باری نے ہر طرف دلکش مناظر پیدا کردیئے ہیں، اسی دوران جب برفباری رکی تو ایک جوڑے نے دو دن کی محنت کے بعد مشہور اطالوی گاڑی کی برف سے بنی نقل تیار کرلی۔

برف سے مجسمے بنانا تو عام سی بات ہے لیکن جوڑے نے جس محنت سے فیراری کار تیار کی ہے وہ قابل داد و ستائش ہے۔

برف کی بنی فیراری گاڑی پر ماحول دوست سرخ رنگ بھی کیا گیا ہے، پہلی نظر میں دیکھنے پر یہ بالکل اصل گاڑی لگتی ہے اس جوڑے کو فیراری سے بے پناہ عشق ہے تاہم وہ خریدنے کی سکت نہیں رکھتے۔

تازہ ترین