وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کے بیٹے کی چوری شدہ کار برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (پی سی پی او) لاہور غلام محمود ڈوگر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کے بھانجے شاریز خان کی چوری شدہ کار برآمد کرلی گئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ چوری شدہ کار کے ساتھ 2 ملزمان بھی گرفتار کرلیے گئے ہیں۔
غلام محمود ڈوگر کے مطابق کار چوری میں ملوث عاقب اور خاور نامی ملزمان سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
سی سی پی او لاہور نے کہا کہ پولیس نے 10 کروڑ 26 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی گاڑیاں برآمد کر لیں۔