• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجگور: ایرانی تیل کی اسمگلنگ نے ایک اور جان لے لی

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ایرانی تیل کی اسمگلنگ نے ایک اور شخص کی جان لے لی، تحصیل پروم میں دو گاڑیوں کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جھلس کر جاں بحق دو افراد زخمی ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق پنجگور کی تحصیل پروم میں ایرانی تیل اسمگل کرنے والی دو گاڑیوں کے درمیاں ہونے والی ٹکر کے بعد اگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔


لاش کی شناخت نہیں ہوسکی جبکہ دو افراد رحمت اللّٰہ اور ناصر زخمی ہوئے جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں کا تعلق بسیمہ سے بتایا جاتا ہے۔

تازہ ترین