اداکارہ صوفیہ مرزا اپنے بچوں کے مبینہ اغواء اور بیرون ملک منتقلی کے کیس میں عدالت پہنچ گئیں۔
اداکارہ کی درخواست پر لاہور کی عدالت نے ملزمہ صدف ناز کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے فریقین کے وکلاء کو 8 فروری کے نوٹس جاری کردیے۔
اداکارہ صوفیہ مرزا نے میڈیا ٹاک کے دوران بتایا کہ ان کے بچے 10سال پہلے اغوا کئے گئے تھے، بچوں کے اغوا میں اُن کا سابق شوہر ملوث ہے۔