کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)تربت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او پسنی کا بھائی جاں بحق ہو گیا پولیس کے مطابق تربت کےعلاقے بہمن کا رہائشی حافظ عبدالکریم ولد حاجی محمد رحیم گزشتہ شب کشمیر یکجہتی ریلی میں شرکت کے بعد واپس گھر جا رہا تھا وہ جسے ہی سٹیلائٹ ٹائون کے قریب پہنچا تو نامعلوم افراد اس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی پولیس نے بتایا کہ مقتول ا یس ایچ او پسنی خالد دشتی اور اسپیشل برانچ کے سب انسپکٹر حسین دشتی کا بھائی تھا ۔