• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان خود یوٹرن خان بن چکے ہیں، مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  کا وزیراعظم عمران خان سے متعلق کہنا ہے کہ عمران خان خودیوٹرن خان بن چکے ہیں، ماضی میں جو کچھ عمران نے کہا اس پر یوٹرن لیا۔

سید مراد علی شاہ نے سیہون میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سینیٹ الیکشن سے متعلق کہا کہ سنا ہے کہ پی ٹی آئی کو اپنے لوگوں پر یقین نہیں اس لیے شو آف ہینڈ کا بول رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ  انکروچمنٹ کے خلاف کارروائی سپریم کورٹ کے حکم پر ہوئی ہے، سپریم کورٹ کے کہنے پر پورے صوبے میں کارروائیاں کر رہے ہیں، 30 سالہ لیز کی زمین زراعت کے لیے تھی، مگر اس پر فارم ہاؤس بنایا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ کی ایگریکلچر زمین ہے تو اس پر کمرشل نہیں بنا سکتے ہیں۔

تازہ ترین