• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجن پور کیلئے 15 ارب کے پیکیج کا اعلان کر دیا گیا ہے: فردوس

وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ راجن پور کی تعمیر و ترقی کے لیے 15 ارب روپے کے تاریخی پیکج کا اعلان کیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے یہ بات کہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس پیکیج کے تحت راجن پور میں یونیورسٹی، گرلز ڈگری کالج، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں ٹراما سینٹر قائم کیا جائے گا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ 300 ملین روپے کی لاگت سے 34 ویٹرنری کلینکس تعمیر ہوں گے جبکہ سیوریج، ڈرینج سسٹم کے لیے 400 ملین روپے مختص کیئے گئے ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں بتایا ہے کہ یہ ترقیاتی منصوبے راجن پور کے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوں گے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی نے مزید کہا ہے کہ راجن پور کو سابقہ حکومتوں نے جان بوجھ کر ترقی کے حق سے محروم رکھا۔


ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا اپنے بیان میں یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ عثمان بزدار عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔

تازہ ترین