• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانگلہ ہل، خاوند کو قتل کرنے والی 2 بیویاں گرفتار

سانگلہ ہل(آئی این پی) سانگلہ ہل میں پولیس نے اپنے خاوند کو قتل کرنے والی دو بیویوں کو گرفتار کرلیا ، پولیس خاوند کے قتل میں بیویوں کی مدد کرنے والے ان کے ساتھی ملزمان کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے،سانگلہ ہل میں ڈی ایس پی عاطف معراج نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ایک شخص کا دو ماہ قبل قتل ہوا تھا جس کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، پولیس کے مطابق پولیس نے اس ضمن میں جب تفتیش کا آغاز کیا تو شک کی بنا پر مقتول کی بیویوں کو بھی شامل تفتیش کیا جس سے حقائق سامنے آگئے، مقتول کی بیویوں نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ انہوں نے دو ماہ قبل اپنے خاوند کو قتل کرنے کے بعد نعش گھر میں ہی ایک گڑھا کھود کر دبا دی تھی، گرفتار بیویوں کی خاوند کے قتل میں دو دیگر ملزمان نے مدد کی تھی جن کی تلاش میں پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

تازہ ترین