• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی سکولوں کا اس سال یکساں نصاب نافذ کرنے سے انکار

لاہور(خبر نگار) سنگل نیشنل کریکولم (یکساں نصاب) کی کتب تاخیر کا شکار ہونے کے باعث نجی سکولوں کی اکثریت نے یکساں نصاب کو تعلیمی اداروںمیں نافذ کرنے سے انکار کر دیا۔ آل پاکستان پرائیوٹ سکولز فیڈریشن کے صدر مرزا کاشف نے کہا ہے کہ یکساں نصاب کے تحت کتب کسی صورت مارکیٹ میں بروقت آتی دکھائی نہیںدے رہیں ۔پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے حکام نے کہا ہے کہ مسوادات کی منظوری کے لیے اشتہار دیا ہے جیسے ہی نجی پبلشرز ہم سے رابطہ کریں گے انہیں ترجیحی بنیادوں پر این او سی جاری کر دیں گے۔
تازہ ترین