وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن کے متعلق صدارتی آرڈیننس سپریم کورٹ کی رائے سے مشروط ہے، صدارتی آرڈیننس پر بلاجواز تنقید کرنے والے دراصل اپنی ہار سے خائف ہیں۔
شہباز گِل نے اپنے بیان میں کہا کہ سپریم کورٹ کے آج کے ریمارکس اعتراض کرنے والوں کے منہ پر طمانچہ ہیں۔
معاون خصوصی نے کہا کہ پیسوں کا استعمال کرکے ’ایک زرداری سب پر بھاری‘ کا نعرہ لگانے کا موقع نہیں ملنے والا۔
شہباز گل کا کہنا تھا کہ بلاول کہتے ہیں کہ حکومت شفاف سینیٹ انتخابات نہیں چاہتی۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مولانا، شریف اور زرداری جیسے کرپٹ کردار ہی شفاف انتخابات میں بڑی رکاوٹ ہیں۔