• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن اتحاد عقل سے عاری ہے، فردوس اعوان


وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کو عقل سے عاری قرار دیدیا۔

لاہور سے جاری بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عقل سے عاری پی ڈی ایم کو چاہیے کہ وہ ہوش کے ناخن لے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملکی سلامتی کے اداروں کو متنازع بنانا کسی طور پر حب الوطنی نہیں ہے۔


فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ پاک فوج نے اپنے حصے کی ویکسین بھی ہیلتھ ورکرز کے لیے مختص کرکے ایثار کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اتحاد سمجھ لے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔

اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کی سیاست پر ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) میجر جنرل بابر افتخار کے بیان کو آئین و قانون عین مطابق قرار دے چکے ہیں۔

تازہ ترین