• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن اتحاد انتخابی اصلاحات پر سنجیدہ ہے، احسن اقبال

اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد انتخابی اصلاحات پر سنجیدہ ہے۔

جیونیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں اظہار خیال کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ اس حکومت کا مقصد سینیٹ الیکشن میں شفافیت لانا نہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ عمران خان اپنے کچھ دوستوں کو سینیٹ میں لانا چاہتے ہیں، ان کے ارکان اسمبلی کہہ چکے ہیں کہ وہ ان کو سینیٹ میں نہیں لانا چاہتے۔


احسن اقبال نے سینیٹ الیکشن سے متعلق صدارتی آرڈیننس کو فرینڈز آف عمران خان پیکیج قرار دیا اور کہا کہ آئین پاکستان میں فرینڈز آف عمران خان کے لیے ترمیم نہیں کی جاسکتی۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت یہ تاثر دیتی ہے کہ یہ سب سے بڑے ریفارمرز ہیں، جو چیز آئین میں درج ہے وہ آئینی ترمیم سے ہی ہوسکتی ہے آرڈیننس سے نہیں۔

ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ وزیر خارجہ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس دو تہائی اکثریت نہیں اس لیے آرڈیننس لائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کے ایک وزیر فیصل واوڈا نااہل ہونے والے ہیں یہ اُسے بھی بچانا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین