بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بہاول پور ٹریفک میں روزبروز اضافہ کے باعث عو ام کوشدید مشکلات کاسامنا ہے چوک فوارہ فریدگیٹ تا جنرل بس اسٹینڈ ٹریفک جام رہناروزکامعمول بن چکاہے حکومت فوری متبادل زرائع کوبروئے کارلاتے ہوئے اس گھمبیرمسئلہ کو حل کرے یہ بات سٹیزن فورم بہاول پورکے صدر عثمان بن اظہر نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ بہاول پورمیں ٹریفک کے مسائل میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہاہے جس کے باعث عوام کوسڑک کراس کرنے سمیت کئی کئی گھنٹہ ٹریفک جام کاسامناکرنا پڑتاہے ، ٹرسٹ کالونی بی وی ایچ چوک فوارہ اورفریدگیٹ پر برج قائم کئے جائیں۔