میلبورن (نیوز ایجنسیز) امریکا کی سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز اور وینس ولیمز سال کے پہلے گرینڈ سلم آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں۔ چیمپئن شپ کا آغاز پیر کو ہوا ۔ ویمنز سنگلز کے ابتدائی رائونڈ میں سرینا ولیمزنے جرمنی کی لیورا سگمنڈاور وینس ولیمز نے بیلجیئم کی کرسٹین فلپکینز کو ہرا کر دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں۔البتہ ماضی کی نمبر ایک اینجیلک کربر کو غیر معروف امریکی کھلاڑی برنارڈا پیرا سے دو صفر کی شکست ہو گئی۔ نمبر تین ناؤمی اوساکا نے روسی حریف ایناتاسیا کو سٹریٹ سیٹس میں ہرایا۔مینز سنگلز میں سربیا کے عالمی نمبر ایک اور دفاعی چیمپئن نوواک نے بھی پہلی رکاوٹ آسانی سے عبور کرلی۔