• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کیخلاف مشتعل عوام سڑکوں پر نکل آئے، کئی گھنٹے تک درہ آدم خیل تک روڈ بند

پشاور ( وقائع نگار )پشاور کے نواحی علاقوں کے مشتعل عوام پشاور، بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے،بڈ ھ بیر،با زید خیل،کگہ ولہ اور احمد خیل کے مشتعل لوگوں نے سکیم چوک میں ٹا ئر جلا کر روڈ بلاک کر دیا، مظاہرین نے رکن قومی اسمبلی ناصر موسی زئی اور ایم پی اے فضل الہی کے خلاف ا شدید نعرہ بازی کی ،مظاہرین نے کئی گھنٹے تک کوہاٹ اور رنگ روڈ ٹریفک کے لیے بند کر رکھ، روڈ کی بندش کے باعث درہ آدم خیل تک گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ،مسافروں کو مشکلات کا سامنا ، کئی گھنٹے تک روڈ کی بندش کی وجہ سے مسافرگاڑیوں سے اتر کر پیدل اپنی منزل کی طرف چل پڑے ،مظاہرے کے دوران کسی قسم کے ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود رہی ، مظاہرین کے مطابق کہ ناروا بجلی لوڈشیڈنگ نے عوا م کا جینا حرام کردیا ، دن میں صرف ایک گھنٹہ بجلی ہوتی ہے باقی پورا دن اوررات کو بجلی کا نام ونشان تک نہیں ہوتا جس کی وجہ سے گزشتہ تین دنوں سے علاقے میں بجلی کا نام ونشان تک نہیں تھا، گھروں میں پینے کے پانی اور مساجد میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے نمازیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ خواتین کو گھریلو امور کی انجام دہی میں ذہنی کوفت سے گزرنا پڑ رہا ہے بار بار پیسکو حکام اور ارکان اسمبلی سے شکایات کیں لیکن کسی قسم کی شنوائی نہیں ہوئی بعد میں مظاہرین سے ایم پی اے فضل الٰہی نے مذاکرات کئے اور مطالبات کے حل کی یقین دہانی پر مظاہرین پرامن طورپر منتشر ہوگئے جس کے بعد سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیاگیا مظاہرین کاکہنا تھا کہ اگر انکے مطالبات پر جلد از جلد عمل درآمد نہیں کیا گیا تو دوبارہ سڑکوں پر نکل کر غیر معینہ مدت تک احتجاجی مظاہرے اور دھرنا دیں گے
تازہ ترین