• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

جان سینا پاکستان آئیں گے، اسکریبل ایونٹ ختم

جان سینا پاکستان آئیں گے، اسکریبل ایونٹ ختم
کشمیر ڈے کپ گھڑ دوڑ کے اختتام پر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ اور غوث بخش باروزئی انعامات تقسیم کررہے ہیں

عالمی شہرت یافتہ ریسلر جان سینا اور دیگر نامور ریسلرز جولائی میں پاکستان آئیں گے ان کے دورے کا اہتمام نجی کمپنی نے کیا ریسلرز کراچی اور اسلام آباد میں پروفیشنلز مقابلے میں حصہ لیں گے،تھائی لینڈ نے پاکستان کو 14 کے مقابلے میں 21گیمز سے شکست دے کر ویسپا ورلڈ یوتھ اسکریبل کپ جیت لیا،کورونا وائرس کی وجہ سے مقابلے پہلی بار آن لائن کھیلے گئے کھیلا گیا جس میں 16 ممالک کی ٹیموں نے حصہ لیا،جس کی میزبانی پاکستان نے کی، ٹورنامنٹ کی آن لائن مانیٹرنگ کیلئے کراچی میں ماسٹر کنٹرول روم قائم کیا گیا تھا۔ 

جان سینا پاکستان آئیں گے، اسکریبل ایونٹ ختم
لئیق احمد ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی ندیم خان ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس کے ایم سی کو شیلڈ پیش کررہے ہیں

تقریب تقسیم انعامات میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فراز مقبول، فارم ایوو کے سی ای او جمشید احمد اورہارون قاسم نے بھی شرکت کی۔سندھ شطرنج ایسوسی ایشن کے انتخابات میں ایاز موتی والا صدر،سینئرنائب صدر میاں طارق جاوید ،نائب صدر شبیر گل، شہزاد خان،محمد مراد پیرزادہ، رشید بھٹی، اصغر علی چنہ،جنرل سیکریٹری سعدیہ قریشی، جوائنٹ سیکرٹری معیز احمد، فنانس سیکرٹری ذوالفقار حسین، انفارمیشن سیکرٹری عامر کفایت منتخب ہوئے۔ سندھ اسپورٹس بورڈ کے آبزرور سید اعجاز حسین زیدی اور پاکستان چیس فیڈریشن کے نمائندے سروش احمد کی نگرانی میں مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئے ۔ (نصر اقبال)

تازہ ترین
تازہ ترین