چکوترا، جسے انگریزی میں گریپ فروٹ کہتے ہیں، موسمِ سرما کا خاص پھل ہے, یہ پھل سرد ترین مزاج کا حامل ہے۔
غذائی ماہرین کے مطابق چکوترے میں وٹامن اے، سی، پروٹین، پوٹاشیم، میگنیشیم، فولاد، فاسفورس، نمکیات، نشاستہ اور تھایا مین جیسے مفید اجزاء پائے جاتے ہیں۔
چکوترا اینٹی آکسیڈینٹ پھل بھی ہے، جس کا استعمال بڑھاپے کی رفتار سُست کردیتا ہے، معدے کو تقویت بخش کے معدے کی گرانی اور جلن رفع کرتا ہے۔
چہرے کی رنگت نکھارتا ہے اور کولیسٹرول کی مقدار میں کمی لاتا ہے، دورانِ خون بہتر بناتا ہے جبکہ ذیابطیس کے مریضوں کے لیے انتہائی مفید ہے۔
جیسا کہ ہرشے کا ضرورت سے زائد استعمال نقصان دہ ثابت ہوتا ہے چناں چہ طویل عرصے تک چکوترے کا مسلسل استعمال درست نہیں، اس کا زیادہ لمبے عرصے تک استعمال جگر کے مریضوں کے لیے نقصان کا باعث بن سکتا ہے کیوں کہ اس کا ترش ذائقہ جگر کے لیے نقصان دہ ہے۔
اِسی طرح پھیپھڑے اور گلے کے مرض میں مبتلا مریض بھی چکوترے کے استعمال سے اجتناب برتیں۔
اگرچہ چکوترا ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے مفید پھل ہے لیکن اگر کوئی فرد بُلند فشارِ خون کی کوئی دوا استعمال کررہا ہو تو بہتر ہوگا کہ اس کا استعمال نہ کیا جائے۔