• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی: اماراتی خلائی مشن کی کامیابی کی خوشی، آسمان پر دو چاند دکھائے گئے

دبئی کے آسمان پر دو چاند نظر آنے کی گتھی سلجھ گئی، دبئی انتظامیہ نے نئی ٹیکنالوجی کے تحت آسمان پر دو چاند دکھائے گئے، امارات کا خلائی مشن ’ہوپ‘ آج مریخ کے مدار میں داخل ہوگا۔

متحدہ عرب امارات کی تاریخی خلائی مشن مریخ کی خوشی منانے اور عوام کو اس مشن کی آگاہی دینے کے لیے دبئی انتظامیہ نے ملک میں پہلی بار نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے سو میٹر کی دیوقامت دو کرینوں اور چالیس میٹر اسکرین کی مدد سے زمین اور مریخ کے چاند کی نمائندگی کرتے ہوئے دو چاند آسمان پر ظاہر کیے۔ 


 امارات کا خلائی مشن آج پہلی بار مریخ کے مدار میں داخل ہو کر وہاں سے سیارے سے متعلق معلومات بھیجے گا۔

تازہ ترین