• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، احتساب عدالتوں کے قیام کی تفصیل،سیکرٹری قانون طلب

اسلام آباد(آئی این پی ) سپریم کورٹ نے وزارت قانون سے احتساب عدالتوں کے قیام سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرلی،عدالت نے سیکرٹری قانون کو رپورٹ کے ہمراہ ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے وزارت قانون سے احتساب عدالتوں کے قیام سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ سپریم کورٹ نے رپورٹ جعلی بینک اکائونٹس کیس کے ملزم طحہ رضا کی درخواست ضمانت میں طلب کی ہے۔ وکیل ملزم نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم پر احتساب عدالت سے رپورٹ آ چکی ہے، 35 ریفرنسز میں سے ہمارے ریفرنس کا نمبر 24 ہے،ملزم دو سال سے زائد عرصے سے جیل میں ہے۔ کیس میں دستاویزات کے 72 والیمز ہیں۔ اس موقع پر پراسیکیوٹر نیب عمران الحق نے کہا کہ وزارت قانون نے اسلام آباد میں تین احتساب عدالتوں کے قیام کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے، ججز تعیناتی کے بعد جلد سماعتوں کا سلسلہ شروع ہوگا۔

تازہ ترین