• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظاہرین کے جمہوری حق کو تسلیم کرتے ہیں: مولانا فضل الرحمٰن

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں مظاہرہ کرنے والے سرکاری ملازمین کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مظاہرین کے جمہوری حق کو تسلیم کرتے ہیں۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے الجمعیت ہاؤس حیدر آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مظاہرین کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ داسو ڈیم کے ملازمین پر اہلکاروں نے گولیاں چلائیں، ماضی کے مقابلے میں اس حکومت کے دور میں کئی گنا زیادہ کرپشن بڑھی ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ حکومتی پارٹی کے اندر سے احتساب کی آوازیں بلند ہو رہی ہیں، نیب صرف ایک مہرا ہے، ووٹ قوم کاحق ہے۔


پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ نے مزید کہا کہ تمام ریاستی ادارے عوام کے خادم ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام ادارے آئینی دائرے میں اپنے فرائض انجام دیں، تحریک تحریک ہوتی ہے ضروری نہیں اس کے نتائج بھی ملیں۔

تازہ ترین