• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رومانی گلوکار کی پاکستانی لباس میں دھوم

رومانیہ کے میوزک بینڈ ’ایکسنٹ‘ کے لیڈ گلوکار ایڈریان سینا پاکستان کے تو دیوانے ہیں ہی اب انہوں نے پاکستانی لباس کو دنیا بھر میں عام کرنے کا بیڑا بھی اٹھا لیا ہے۔


ایکسنٹ بینڈ کے گلوکار نے اپنے  سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک تصویر جاری کی جس میں انہیں پاکستانی کرتا پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔

تصویر کے کیپشن میں گلوکار نے لکھا کہ ’خوبصورت پاکستانی کُرتے کے ساتھ نیا ٹرینڈ سیٹ کر دیا۔‘

معروف پاپ بینڈ ایکسنٹ کے گلوکار نے یورپ میں منعقد کیے جانے والے یوٹیوب کے میوزک ایونٹ میں پاکستانی کُرتا زیب تن کر کے پاکستانیوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

اس سے قبل بھی وہ متعدد بار پاکستان کے رنگ میں رنگ چکے ہیں، پاکستان میں منعقد ایونٹ میں بھی وہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور بھارت کی ٹرولنگ میں بھی پیش پیش رہتے ہیں۔

سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے بھی ان کی ملاقات کے چرچے رہے ہیں۔

وہ پاکستان میں ہر شو کو ’ایک بہت اچھا تجربہ‘ قرار دیتے ہیں۔

تازہ ترین