• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز نے سرکاری ملازمین کی حمایت کا اعلان کردیا


پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے سرکاری ملازمین کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

مریم نواز نے اپنے بیان میں  کہا کہ سرکاری ملازمین پر تشدد، آنسو گیس اور گرفتاری جعلی حکومت کے اوچھے اور ظالمانہ ہتھکنڈے ہیں۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی قربانیاں پاکستان میں ظالم، عوام دشمن، ووٹ چور، کمیشن خور حکومت کے خاتمے کا اعلان ہے، تین سال میں ظالم حکومت نے عوام بالخصوص سرکاری ملازمین کو مہنگائی کی چکی میں پیس کر رکھ دیا ہے۔

 مریم نواز نے کہا کہ پہلی حکومت ہے جس نے چار گنا مہنگائی کے باوجود تین سال میں سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں ایک روپے کا اضافہ نہیں کیا۔


انہوں نے کہا کہ ہم سرکاری ملازمین کے حقوق اور ان پر تشدد کے خلاف پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔

 مریم نواز نے مطالبہ کیا کہ گرفتار سرکاری ملازمین کو فی الفور رہا اور انکے مطالبات کو تسلیم کیاجائے ، جعلی حکمران اتنا ظلم کریں، جتنا خود سہہ سکیں۔

تازہ ترین