سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات تک اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر عہدہ چھوڑ دیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اگر ایماندار ہیں تو سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک اور سابق اسپیکر صوبائی اسد قیصر سے موجودہ عہدوں سے استعفیٰ لیں۔
انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن 2018ء میں ارکان اسمبلی کی خرید و فروخت سے متعلق مبینہ ویڈیو کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی انکوائری کمیٹی بنائی جائے۔
پی پی رہنما نے مزید کہا کہ معیشت مضبوط ہوچکی ہے تو ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کریں، ہم اسلام آباد میں سرکاری ملازمین پر کریک ڈاؤں کی مذمت کرتے ہیں۔
فیصل کریم کنڈی نے الزام لگایا کہ پی ٹی آئی اپنے ارکان اسمبلی کو اب بھی رشوت دے رہی ہے۔