• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ووٹ فروخت معاملہ، کیا وزیراعظم عمران خان لاعلم تھے؟ امیر حیدر ہوتی کا سوال


اپوزیشن جماعت عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے نائب صدر اور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا امیر حیدر ہوتی نے کہا ہے کہ ہر قسم کی ہارس ٹریڈنگ پر لعنت بھیجتے ہیں۔

پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران امیر حیدر ہوتی نے استفسار کیا کہ کیا وزیراعظم عمران خان کو نہیں پتا تھا کہ سلطان خان نے ووٹ فروخت کیا تھا؟

انہوں نے سوال اٹھایا کہ ارکان اسمبلی کی خرید وفروخت کے معاملے پر اس وقت کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور اسپیکر اسد قیصر کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی گئی؟


اے این پی رہنما نے مزید کہا کہ ویڈیو اسکینڈل میں جتنے لوگوں کے نام آئے ہیں، اُن سب کو عہدوں سے ہٹاکر تحقیقات کی جائیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکومت 50،50 کروڑ کی سیاسی رشوت کے بجائے سرکاری ملازمین پر توجہ دے اور اُن کا تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ فوری طور پر پورا کیا جائے۔

امیر حیدر ہوتی نے اسلام آباد میں سرکاری ملازمین پر وفاقی حکومت کے تشدد کی پر زور مذمت کی۔

تازہ ترین