• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظفر گڑھ: سرکاری آٹے کی چوری، ٹائیگر فورس کے رضاکار گرفتار


جنوبی پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں سرکاری آٹے کی چوری میں مبینہ طور پر ٹائیگر فورس کا رضا کار ملوث نکلا۔

پولیس حکام کے مطابق مظفر گڑھ میں سرکاری آٹے کی چوری کی اطلاع پر ٹائیگر فورس کے رضاکار کو حراست میں لیا گیا ہے، مکمل تحقیقات کے بعد معاملے کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

پولیس حکام کے مطابق سرکاری آٹے کی مبینہ چوری کی تحقیقات کی جارہی ہیں، اس حوالے سے ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔


پولیس کے مطابق مظفر گڑھ میں پریس کلب چوک پر سرکاری آٹے کی چوری کا سلسلہ جاری تھا اور ٹائیگر فورس کا اہلکار سرکاری آٹا ایجنسیوں کو بھجوارہا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق ٹائیگر فورس کے اہلکار نے ویڈیو بنانے اور صحافیوں کے سوال پر اُن سے موبائل چھینے کی کوشش کی اور دھمکیاں بھی دیں۔

اس پر تھانہ سول لائن پولیس کو اطلاع ملی جس پر ٹائیگر فورس کے رضا کار کو گرفتار کیا گیا ہے۔

دوسری طرف ٹائیگر فورس کے ایک اور رضا کار نے کہا کہ سرکاری آٹا ایجنسی پر بھیجا جارہا تھا جو غیرقانونی ہے۔

تازہ ترین