• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارکان اسمبلی کیلئے ترقیاتی فنڈ، سیکرٹری کا خط مسترد، وزیراعظم خود دستخط کریں، سپریم کورٹ

اسلام آباد (این این آئی، جنگ نیوز) سپریم کورٹ نے اراکین اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز جاری کرنےکے کیس کی سماعت کے دوران وزیراعظم کے سیکرٹری کی جانب سے جمع کروایا گیا۔ 

خط مسترد کرتے ہوئےکہا وزیراعظم کے دستخط کیساتھ میںعدالتی سوالات کے جوابات نہیں دیئے گئے،وزیراعظم نے شائد فنڈز دینے کیلئے دروازہ کھلا رکھنے کی کوشش کی ہے۔

بدھ کو سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے وزیراعظم کی جانب سے اراکین اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کے حوالے سے کیس کی سماعت کی۔ 

عدالت میں سندھ کے سوا تمام صوبوں نے اپنے جواب جمع کروائے جبکہ وزیراعظم کے سیکرٹری اعظم خان کا خط عدالت میں پیش کیا گیا ۔

اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ اراکین اسمبلی کی ترقیاتی سکیموں پر عمل آئین سے مشروط ہے۔

وزیر اعظم کو معلوم ہے کہ سرکاری فنڈز کا غلط استعمال نہیں کیا جا سکتا جبکہ کسی رکن اسمبلی کو پیسہ نہیں دیا جائیگا۔

تازہ ترین