• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2018 ہارس ٹریڈنگ اسکینڈل، پرویز خٹک اور اسد قیصر نے ارکان کو پیسے دئیے، زاہد درانی

پرویز خٹک اور اسد قیصرنے ارکان کو پیسے دئیے، زاہد درانی


پشاور(نمائندہ جنگ)2018کے سینیٹ انتخابات میں مبینہ طور پر ہارس ٹریڈنگ میں ملوث پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن خیبر پختونخوا اسمبلی زاہد درانی نے الزام لگایا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور سابق سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر نے ارکان کو سپیکر ہاؤس بلا کر خود پیسے دئیے، 95فیصد ارکان کو ایک اور دوکروڑ روپے دئیے گئے، بعد میں معلوم ہوا کہ سینیٹ امیدواروں سے40،40 کروڑ لئے گئے ہیں، مجھے بھی پیسوں کی پیشکش ہوئی لیکن میں نے انکار کیا،سینیٹ الیکشن 2018 سے متعلق مبینہ ہارس ٹریڈنگ ویڈیو کے معاملہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ایم پی اے زاہد درانی نے کہاکہ پیسے دینے کی ویڈیو اڑھائی سال بعد منظر عام پر لائی گئی ہے۔

تازہ ترین