• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان:پولیس چیف کی گاڑی کو دھماکے سے اُڑادیا، 5ہلاک

کابل(مانیٹرنگ سیل)افغانستان میں پولیس چیف کی گاڑی پر بم دھماکا کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق کابل کی مرکزی شاہراہ پر عین اس وقت ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ کیا گیا جب وہاں سے پولیس چیف کی گاڑی گزر رہی تھی، خوفناک دھماکے میں پولیس چیف محمد زئی کوچی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔دھماکے میں پولیس چیف کے دو محافظ اور 2 راہگیر بھی ہلاک ہوئے جبکہ دو راہگیر زخمی ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، دونوں زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم کابل میں گزشتہ تین ماہ سے میزائل اور خود کش حملوں میں سیکیورٹی اور حکومتی حکام کو نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ کابل یونیورسٹی پر بھی حملہ کیا گیا تھا جس میں 50طلبا ہلاک ہوگئے تھے اور یہ کارروائیاں داعش نے کی تھیں۔ کابل میں آج پولیس چیف کی گاڑی پر حملے سمیت دو دھماکے اور بھی ہوئے ہیں دونوں حملوں میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تاہم یہ حملے ناکام رہے اور صرف 4افراد معمولی زخمی ہوئے۔

تازہ ترین