آپ آف لائن ہیں
جمعرات2؍ رمضان المبارک 1442ھ15؍اپریل 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

جو وکیل عدالت میں پیش ہوا اس کیخلاف کارروائی ہو گی: IHC بار

وکلاء کے حملے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے آج پھر مکمل ہڑتال کی کال دی، عدالتوں کا بائیکاٹ کیا جبکہ وکلاء کو خبر دار کیا گیا کہ جو وکیل عدالت میں پیش ہو گا اس کے خلاف کارروائی ہو گی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ پر وکلاء کے حملے کے چوتھے روز عدالتِ عالیہ میں سیکیورٹی انتہائی سخت کی گئی، ہائی کورٹ کی تمام عدالتوں کے باہر رینجرز اور پولیس تعینات ہے۔

چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ کی عدالت اور چیف جسٹس بلاک کے باہر بھی سخت سیکیورٹی انتظامات کیئے گئے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے اطراف بھی سیکیورٹی سخت تھی اور غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں صرف متعلقہ افراد کو چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی گئی

وکلاء کے حملے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ بار کی جانب سے آج پھر مکمل ہڑتال کی کال دی گئی اور عدالتوں کا بائیکاٹ کیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے اس حوالے سے خبر دار کیا تھا کہ جو وکیل عدالت میں پیش ہو گا اس کے خلاف کارروائی ہو گی۔

قومی خبریں سے مزید