• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا کروز میزائل بابر ون اے کا کامیاب تجربہ


پاکستان کا کروز میزائل بابر ون اے کا کامیاب تجربہ، کروز میزائل بابر ون اے 450 کلومیٹر رینج تک ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے، کروز میزائل بابر ون اے سمندر اور زمین پر بھی اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے کروز میزائل بابر ون اے کا کامیاب تجربہ کیا ہے، کروز میزائل بابر ون اے 450 کلومیٹر رینج تک ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل سمندر اور زمین پر بھی اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے، کروز میزائل کو جدید ترین ملٹی ٹیوب میزائل لانچ وہیکل سے داغا گیا۔

چیئرمین نیسکام کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی پیشہ وارانہ تیاریوں اور تربیت کا معیار بہترین ہے، پاک فوج کی ہتھیاروں کے نظام میں مہارت اعلیٰ تربیت کی عکاس ہے، پاکستان کی اسٹریٹجک صلاحیت بڑھانے میں سائنسدانوں اور انجینئرز کی خدمات لائق تحسین ہیں۔

صدر اور وزیراعظم سمیت آرمی چیف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے کامیاب میزائل تجربے پر مبارکباد دی ہے۔

تازہ ترین