• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

290 کلومیٹر تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ

290 کلومیٹر تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ


راولپنڈی(ٹی وی رپورٹ)پاکستان نے 290 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے والے بلیسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا، سیاسی و عسکری قیادت نے سائنس دانوں اور انجینئرز کو کامیاب تجربے پر مبارکباد دی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بلیسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا جو 290 کلومیٹر تک جوہری اور روایتی جنگی سامان لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ میزائل کا تجربہ آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی سالانہ فیلڈ تربیتی مشقوں کے اختتام کے موقع پر کیا گیا۔ 

آئی ایس پی آر نے کہا کہ اس موقع پر کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی، اسٹریٹجک پلانزڈویژن کے سینئر افسران، سائنس دان اور ادارے کے انجینئرز بھی موجود تھے۔

بیان کے مطابق کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ نے آپریشنل تیاریوں اور اسلحے کے استعمال کے بہترین معیاری نظام کے مظاہرے کی تعریف کی۔انہوں نے تربیتی مشقوں کے دوران شریک جوانوں کی تربیت کے معیار پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

تازہ ترین