• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ انتخاب کیلئے کارکنان سے درخواستیں نہیں مانگی گئیں، پی ٹی آئی رہنما


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بانی ممبر نورین فاروق نے کہا ہے کہ سینیٹ کے انتخاب کے لیے کارکنان سے درخواستیں نہیں مانگی گئیں۔

تحریک انصاف کی بانی ممبر نورین فاروق نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں وہ پارٹی سے سینیٹ انتخابات کے لیے کارکنان سے درخواست نہ لینے پر شکوہ کرتی دکھائی دیں۔ 

نورین فاروق کا کہنا تھا کہ 2008 میں پارٹی ورکرز کی حیثیت اور مختلف عہدوں پر کام کیا، گاؤں گاؤں جاکر پارٹی کا کام کیا۔

انھوں نے کہا کہ آج نظریاتی کارکن کہیں نہیں نظر آرہا، سینیٹ کے انتخاب کے لیے کارکنان سے درخواستیں نہیں مانگی گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انصاف کی بات کرتے ہیں تو ہم جیسے لوگ کہاں ہین جن کی کوئی لابی نہیں، میں کسی لابی کا حصہ نہیں، میں صرف عمران کی لابی میں ہوں۔ 

نورین فاروق نے کہا کہ جب اللّٰہ کا حکم ہوگا، میرے حق میں بھی فیصلہ آجائے گا۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ عام آدمی کی پارٹی کہاں ہے، اپنی آواز ایوانوں تک پہنچانا چاہتی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان دیکھیں جنھوں نے آپ کا ساتھ دیا آج وہ کہاں ہیں۔

تازہ ترین