• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ووٹ چور حکومت قبول نہیں، مولانا فضل الرحمٰن

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ دھاندلی زدہ اور ووٹ چور حکومت قبول نہیں۔

سکھر میں خطاب کے دوران مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ اس حکومت نے قوم کو غربت اور افلاس دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 26 مارچ کو اسلام آباد کی طرف مارچ ہوگا۔ انسانوں کا سمندر ان حکمرانوں کو بہا کر لے جائے گا۔

اس سے قبل میاں محمد نواز شریف نے پی ڈی ایم اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ،گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے سینیٹ کے الیکشن میں جامع حکمت عملی کے تحت حصہ لینے پر اتفاق کیا ۔

تازہ ترین