بالی وڈ اداکارہ سنی لیونی کی ویب سیر یز ’انامیکا‘ کی شوٹنگ کے دوران جھگڑا ہوگیا۔ جس کے بعد اداکارہ کو وینیٹی وین میں چھپانا پڑا۔
بالی وڈ ہدایت کار وکرم بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ویب سیریز کے دوران فیس کے معاملے پر بڑا جھگڑا ہوا تھا۔ سیٹ پر فائٹرز ایسوسی ایشن کے ارکان نے واجبات کیلئے جھگڑا شروع کیا تھا جو اس قدر بڑھ گیا تھا کہ ہمیں سنی لیونی کو وینیٹی وین میں چھپانا پڑا۔
ان کا کہنا ہے کہ شوٹنگ کیلئے سنی بھی سیٹ پر موجود تھیں اور ایسے میں ایکشن اسٹنٹ کرنے والوں نے فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا تو فوری طور پر مجھے سنی لیونی کی فکر ہوگئی تھی اور انہیں وینیٹی وین میں بند کیا تھا۔
وکرم بھٹ کا کہنا تھا کہ معاملہ اس قدر بڑھا تھا کہ پورا دن گزر گیا جس کے باعث شوٹنگ بھی نہیں ہوسکی تھی۔
دوسری جانب ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ وکرم بھٹ نے 38 لاکھ بھارتی روپے کی ادائیگی کرنا تھی تاہم وہ اس سے انکاری تھے جس پر کام کو روکا گیا تھا ۔