• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی حکومت کا چھریوں کی فروخت کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

برطانوی حکومت نے چھریوں کی فروخت کیلئے سخت اقدامات متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق کمپنیوں کو چھری خریدنے والے کی دو طرح سے شناخت چیک کرنا ہوگی۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق آن لائن چھری فروخت کرنے والوں کو شناختی دستاویز، پاسپورٹ وغیرہ چیک کرنا ہوگا، آن لائن چھری خریدنے والوں کو عمر کے ثبوت کیلئے لائیو ویڈیو بھی ریکارڈ کرانا ہوگی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ساؤتھ پورٹ میں 3 بچیوں کے 17 سال کے قاتل نے آن لائن چھری خریدی تھی۔ 

ادھر برطانوی وزیر اعظم سر کئیر اسٹارمر نے کہا کہ بچوں کی مہلک ہتھیاروں تک بآسانی رسائی حیران کن ہے۔ دو کلک کر کے آن لائن چاقو خریدنے کا سلسلہ جاری نہیں رہ سکتا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید