• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کولکتہ ریپ کیس کے مجرم کو جیل میں کونسا کام مل گیا؟

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کولکتہ کے آر جی کار اسپتال میں خاتون کے ریپ اور قتل کیس کے مجرم سنجے رائے کو جیل میں کام مل گیا وہ وہاں بطور مالی کام کریں گے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک اہلکار نے سنجے رائے کو بعد میں دوسرے کاموں جیسے کپڑوں کی سلائی، بڑھئی کے کام یا ایلومینیم کے برتن بنانے کےلیے تربیت دی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ غیر ہنرمند مزدور کے طور پر مجرم کو یومیہ 105 روپے مزدوری دی جائے گی۔ 

خیال رہے کہ کولکتہ کی عدالت نے سنجے رائے آر جی کار میڈیکل کالج اور اسپتال میں ڈیوٹی پر موجود خاتون ڈاکٹر کے ریپ اور قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

سنجے رائے اس وقت ایک اصلاحی مرکز میں قید ہیں، اس مرکز کے اہلکار نے بتایا، ’اصلاحی مرکز میں تمام قیدیوں کو کسی نہ کسی کام پر لگایا جاتا ہے۔ سنجے غیر ہنرمند شخص ہے، لیکن ہمیں اسے سخت مشقت والے کاموں میں مشغول کرنا ہوگا۔ فی الحال اسے مالی کے طور پر کام کرنے پر لگایا جا سکتا ہے، یہ ایک یا دو دن میں اس پر عمل شروع ہو جائے گا۔‘

انہوں نے بتایا کہ سنجے رائے کو کچن میں کام کرنے کا موقع بھی دیا جا سکتا ہے۔ اگر وہ کھانا پکانے کے قابل نہ ہو، تو اسے کھانا پیش کرنے اور برتن دھونے کا کام دیا جائے گا۔ کام کا تعین روزانہ صبح یا ہفتے کے آغاز میں کیا جاتا ہے۔‘

بین الاقوامی خبریں سے مزید