• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس: پاکستانی و کشمیری کمیونٹی یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے پرگرام کامیاب بنانے کیلئے پُرعزم

فوٹو: جنگ
فوٹو: جنگ

پیرس میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے نمائندوں کا اجلاس ہوا جس میں اس دن کی مناسبت سے پروگرام کو کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

سفارت خانہ پاکستان میں کشمیری اور پاکستانی کیمونٹی کے نمائندوں سے مشاورت کے بعد پاکستانی اور کشمیری کیمونٹی کا اجلاس ایک ترک ریسٹورنٹ میں منعقد ہوا۔ 

اجلاس میں مسلم لیگ ن فرانس کے سینئر رہنما طلعت محمود چوہان، جنرل سیکریٹری رانا محمود علی خان سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ 

اجلاس کے دوران تمام شرکا سے مشاورت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس بارے میں مطلع کیا جائے تاکہ کشمیری بھائیوں کی آواز دنیا کے منصفوں تک پہنچائی جاسکے۔

اجلاس کی میزبانی مسلم لیگ (ن) کے جوائنٹ سیکریٹری راجہ محمد علی خان نے کی جس پر تمام دوستوں نے اُنکا شکریہ ادا کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید