• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرینہ کپور کا سیف علی خان کی گھر واپسی پر زبردست استقبال

بالی ووڈ اداکار کرینہ کپور نے شوہر سیف علی خان کا اسپتال سے گھر واپسی پر زبردست استقبال کرکے سب کو حیران کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سیف علی خان نے اپنے جسم پر چاقو کے6 وار برداشت کیے لیکن اپنی فیملی کو گھر میں گھسنے والے حملہ آور سے محفوظ رکھا۔

16 جنوری کو گھر پر چاقو حملے میں زخمی ہونے والے سیف علی خان 21 جنوری کو اسپتال سے گھر منتقل ہوگئے۔

ممبئی کے اسپتال میں زیر علاج رہنے والے اداکار 12 منزلہ عمارت ست گروشرن میں واقعے اپنی رہائشگاہ منتقل ہوئے تو اہلیہ کرینہ کپور نے اُن کا شاندار استقبال کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹروں نے زخمی اداکار کو آرام تجویز کیا، تاہم سیف علی خان کی واپسی پر کرینہ کپور نے اپنی خوشی کا بھرپور اظہار کیا۔

اداکارہ نے گھر کو دیدہ زیب روشنیوں سے آراستہ کیا، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصویر
سوشل میڈیا پر وائرل تصویر

انٹرٹینمنٹ سے مزید